روس نے کینیڈا کے نشریاتی ادارے کے دفاتر بند کردیے

May 19, 2022

فوٹو: فائل

روس نے کینیڈا کے نشریاتی ادارے کے ماسکو میں دفاتر بند کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخاروف کا کہنا ہے کہ کینیڈین نشریاتی ادارے کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ جوابی ردعمل میں کیا۔

ماریا زخاروف نے کہا کہ ادارے سے منسلک صحافیوں کے ویزے بھی منسوخ کردیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا نے مارچ میں روسی چینل کی نشریات پر پابندی لگائی تھی۔

کینیڈا نے روسی چینل کی نشریات کو ملکی نشریاتی معیار سے متصادم قرار دیا تھا۔