ٹام کروز کینز فلم فیسٹیول میں تاریخی استقبال پر آبدیدہ

May 19, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کا کینز فلم فیسٹیول میں تاریخی استقبال کیا گیا، ان کی تقریب میں آمد کے موقع پر فرانسیسی طیاروں نے بھی سلامی دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹام کروز جب فیسٹیول کے مقام پر پہنچے تو 8 جنگی طیارے اس مقام کے اوپر سے گزرے اور فرانسیسی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے لال اور نیلے رنگ فضا میں بکھیرے۔

خیال رہے کہ ٹام کروز کی فلم ’ٹام گن: میورک‘ کا پریمیئر بھی اسی ایونٹ میں ہونے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز فیسٹیول میں شاندار خیرمقدم پر آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں ایونٹ میں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا جبکہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 6 منٹ تک کھڑے رہے۔

یہی نہیں بلکہ ٹام کروز کو اس موقع پر ایک اعلان کے ساتھ سرپرائز دیا گیا جو ایونٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ ’پامے ڈی اور‘ ایوارڈ تھا۔