میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

May 19, 2022

میکسیکو میں بس کے حادثے میں چودہ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت میکسیکو سٹی سے موصولہ اطلاع میں ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ مغربی ریاست جالسکو کی شاہراہ پر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مقامی فیکٹری کے ملازمین سوار تھے۔