آرمی چیف کا دورہ اسکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

May 20, 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے استقبال کیا ،افسران سے بات چیت کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور دیا گیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔