ایل او سی سے متصل جنگل میں لگی آگ بے قابو، کئی بارودی سرنگوں میں دھماکے

May 20, 2022

سری نگر(پی پی آ ئی ) بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں ایل او سی سے متصل جنگل میں لگی آگ بے قابو ہو گئی بارودی سرنگوں میں دھماکے سے لوگوں میں خوف ہراس پیدا ہو گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے جنگل میں لگی آگ تیزی سے بڑھتے ہوئے مینڈھر سیکٹر تک پھیل گئی اور کئی بارودی سرنگ دھماکے سے اڑے ہیں۔