عمران خان تم تباہی اور گمراہی کے راستے پر ہو، خواجہ سعد رفیق

May 20, 2022

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان تم تباہی اور گمراہی کے راستے پر ہو۔

عمران خان کی ملتان جلسے کی تقریر پر ردعمل میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اسی راہ پر تم اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی ماؤں بہنوں کے بارے میں بدکلامی کرنے والے پر شیاطین اترتے ہیں۔