حدیقہ کیانی کا گانا کاپی کرنیوالی بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک

May 21, 2022

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی مقبول پلے بیک گلوکارہ کنیکا کپور، جو اپنے گانے ’بیبی ڈول‘ کے لیے مشہور ہیں، گزشتہ روز لندن میں اپنے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

کنیکا کپور کی روایتی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی بھاری زیور بھی پہنا جس کی وجہ سے وہ زیادہ پُرکشش نظر آئیں۔

گلوکارہ کی شادی کی تصاویر پر نظر ڈالیں:

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

اس سے قبل، کنیکا نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ جھلکیاں شیئر کی تھیں جس میں اُنہوں نے پیسٹل گرین لہنگا پہنا تھا۔

واضح رہے کہ کنیکا کپور کی یہ دوسری شادی ہے، اُن کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں جنہیں وہ خود پال رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوںحدیقہ کیانی اپنا مقبول ترین گانا ’بوہے باریاں‘ کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر برہم ہوگئی تھیں۔

بعدازاں کنیکا کپور نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ ہم نے ایک اوریجنل گانا بنایا ہے، جسے جونیجا جی نے لکھا ہے، شروتی نے گوروف داس گپتا کے ساتھ مل کر اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے، اور اس گانے میں ایک پرانے پنجابی لوک گیت کی ایک لائن استعمال کی گئی ہے۔‘