حدیقہ کیانی اپنا مقبول ترین گانا ’بوہے باریاں‘ کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہکانیکا کپور پر برہم ہوگئیں۔
بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے 28 اپریل کو ’بوہے باریاں‘ کے گانے کی نقاب کشائی کی جسے حدیقہ کیانی کے سب سے مشہور گانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر میوزک ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے، حدیقہ کیانی نے لکھا، ایک بار پھر میری ماں کے لکھے ہوئے گانے کی ایک اور بے شرمی پیش کش، کسی نے میری اجازت نہیں مانگی، کسی نے مجھے رائلٹی نہیں دی، وہ صرف وہی گانا لیتے ہیں جو میری ماں نے لکھا اور میں نے ریکارڈ کیا، اور اسے پیسہ کمانے کی آسان سکیم کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ان میں سے کچھ کور ویڈیوز کو یوٹیوب پر تقریباً 200 ملین ویوز ملے ہیں.
گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں زندہ اور ٹھیک ہوں، اگر آپ میرے گانے گانا چاہتے ہیں تو پہلے مجھ سے پوچھیں۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ کچھ کرنے کا صحیح اور غلط طریقہ ہے، دوسرے کا ہٹ گانا بغیر سوچے سمجھے لینا ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے ’بوہے باریاں‘ کو 1999 میں ریلیز کیا تھا، ان کا مذکورہ گانا ان کے البم ’روشنی‘ میں شامل تھا۔