خواجہ سہیل منصور کے صاحبزادے کی گرفتاری کیلئے پولیس کا گھر پر چھاپہ

May 21, 2022

فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما خواجہ سہیل منصور کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپہ خواجہ سہیل منصور کے بیٹے خواجہ بلال کی گرفتار کے لیے مارا، جو پی ٹی آئی یوتھ ونگ کراچی کے جنرل سیکریٹری ہیں۔

اس حوالے سے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں اور میرا بیٹا دونوں ہی اسلام آباد میں ہیں، خواجہ بلال کا نہ پولیس ریکارڈ ہے اور نہ ہی وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی اسد رضا نے چھاپے کی تردید کی اور کہا کہ ساؤتھ پولیس آپریشن نے ایسا کوئی چھاپا نہیں مارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سہیل منصور کی طرف سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہم اُن کی فیملی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔