سوئٹزرلینڈ میں بھی منکی پاکس کا کیس رپورٹ

May 22, 2022

فرانس، جرمنی اور بیلجیئم کے بعد یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ شخص بخار اور جلد پر نشانات کی علامات کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آیا تھا۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک کئی یورپی ممالک، امریکا، کینیڈا میں منکی پاکس وائرس کے متعدد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا اپنے ایک بیان میں منکی پاکس سے متعلق کہنا تھا کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔