ایران میں پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

May 22, 2022

فوٹو: فائل

ایران میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔

تہران سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ کرنل سید خدائی کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ قابل مذمت دہشتگرد کارروائی میں عالمی عناصر ملوث ہیں۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ قتل میں ملوث ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔