پرویز الہٰی نے عدم اعتماد کو ٹیکنیکل طور ناکام بنا کر اپنی گرفت مضبوط کر لی

May 23, 2022

لاہور ( مقصود اعوان ) چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز مختصر اجلاس میں حکومتی ارکان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ٹیکنیکل طور پر ناکام بنا کر پنجاب اسمبلی پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

پرویز الہی کا یہ اقدام جو موجودہ سیاسی صورتحال میں مستقبل میں حکومت کو آئینی، قانونی، سیاسی اور انتظامی مشکلات سے دو چار کر سکتی ہیں۔

اسمبلی اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر کے وسیم خان بدوزئی نے کی اور سب سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ایجنڈے پر سرفہرست تھی۔