بھارت: گیانواپی مسجد کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

May 23, 2022

بھارتی شہر بنارس میں گیانواپی مسجد کیس سے متعلق بنارس کی ضلعی عدالت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیصلہ کل سنایا جائے گا، گیانواپی مسجد میں پوجا کی اجازت کے لیے ہندو درخواست گزاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ مسجد میں پتھر کی ایسی چیز ملی ہے جو ہندو دیوتا کی علامت ہے، گیانواپی مسجد انتظامیہ نے ہندو درخواست گزاروں کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد کے تالاب میں نصب فوارے کو دیوتا کی علامت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔