• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران اور سعودی عرب پر حملے کے خدشات سب کچھ بخوبی حل ہو جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دورہ آئرلینڈ کے موقع پر آئرش صدر کیتھرین کونولی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر نے ڈبلن میں صحافیوں سے گفتگو کی اور بتایا کہ ہم نے تجارت پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہت بہترین کام کرتے ہیں۔

اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے اہم تجارتی بحری آمدورفت بحال کرانے میں مدد کرسکتے ہیں؟

صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں، سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے، ایران جنگ ممکنہ طور پر امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے فوری بعد ختم ہوجائے گی، ایران جنگ ختم ہونے پر تیل کی قیمتیں بھی گرجائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثی باغیوں کی تیز رفتار پیش قدمی اور سعودی عرب میں ایک اہم تیل پائپ لائن پر حملوں کے بعد مملکت کو درپیش نئے خطرات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید