حج پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال

May 23, 2022

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔

حج پالیسی کے مطابق اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت تاحال حج اخراجات کا تخمینہ نہیں بھیجا ہے۔

حکومتی اسکیم کے تحت 32 ہزار 453 پاکستانی حج کریں گے، نجی اسکیم کے تحت 48 ہزار679 پاکستانی حج کریں گے۔

حج اخراجات 2019ء میں 4 لاکھ 35 ہزار روپے تھے جو اب 8 لاکھ 50 روپے ہوں گے۔