سینیٹ‘ خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی سزا ختم کرنیکا بل منظور

May 24, 2022

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ نے کرمنل لاء ترمیمی بل منظورکرلیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا۔بل کے متن کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی سزا اور جرمانہ ختم کیا جائے۔سینٹر شہادت اعوان کے مطابق خودکشی کی کوشش بیماری ہے، ان لوگوں کا علاج کرنا چاہیے نہ کہ انہیں سزا دی جائے۔