کریم آباد میں کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد

May 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کریم آبادمیں گزشتہ روز واٹر بورڈ عملے کی جانب سے کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 168/22درج کیا،تفتیشی پولیس کا کہنا تھا کہ ڈھانچے کے اعضاسے ڈی این اے کا نمونہ حاصل کرلیا گیا ہیں،جامعہ کراچی میں واقع ڈی این اے لیب کوسیمپل فراہم کیے جائینگے،تفتیشی پولیس کے مطابق ڈھانچے کے اعضاکوسردخانے منتقل کردیا گیا ، تاہم ڈھانچہ کس کاتھاتحقیقات کی جارہی ہے۔