ایران میں بلند عمارت گرنے کی تحقیقات، میئر سمیت 10 افراد گرفتار

May 24, 2022

ایران کے شہر آبدان میں 10 منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کی تحقیقات میں شہر کے میئر سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

عدالتی پراسیکیوٹر کے مطابق حادثے میں ملوث اہم کرداروں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں میئر، سابق میئر اور میونسپلٹی کے ملازمین شامل ہیں۔

گذشتہ روز 10 منزلہ رہائشی اور کمرشل عمارت گرنے کے حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اسی میں سے 30 افراد کو نکال لیا گیا، باقی 50 افراد کو ملبے تلے سے نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔