اسلام آباد پولیس کا ذلفی بخاری کی رہائشگاہ پر چھاپہ

May 24, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے میں ذلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ کیے جاسکے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری کل اٹک سے پی ٹی آئی کی ریلی کی قیادت کریں گے۔