شمالی امریکی ممالک کو برآمدات میں 39، درآمدات میں 14 فیصد اضافہ

May 25, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اوردرآمدات میں 14.39 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں امریکا، کینیڈااورشمالی امریکاکے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 5.946ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.04 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 4.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل 2022 میں شمالی امریکا کوبرآمدات سے ملک کو652.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔