10کلو آٹے کے 44309تھیلے مختلف پوائنٹس پرفراہم کیے گئے،ڈی سی

May 25, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 44309 تھیلے شہر کے مختلف پوائنٹس پر فراہم کئے گئے ہیں اور 20 کلو آٹے کے 55317 تھیلے دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم پر اجلاس بھی ہوا۔