اسلحہ برآمدگی کا معاملہ، زبیر نیازی کو کارکنوں نے پولیس حراست سے چھڑالیا

May 25, 2022

فائل فوٹو

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کو بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم کارکنوں نے انہیں پولیس سے چھڑا لیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھر سے اسلحہ برآمد ہونے کے معاملے پر کہنا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ پر منبی ہے۔

زبیر نیازی نے کہا کہ یہ سب بالکل بکواس ہے، میری گاڑی سے ہتھیاروں کے بارے میں جعلی خبریں اس صدی کا لطیفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ایوان عدل میں اپنے تحریکی ساتھیوں کے ساتھ موجود ہوں۔

اپنے خلاف مریم نواز کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زبیر نیازی نے کہا کہ کیا یہ وہ وہی خاتون ہے جس کی ’’لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں؟‘‘