یاسین ملک کی سزا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے، صدر عارف علوی

May 26, 2022

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا غیرمنصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

قبل ازیںبھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت یاسین ملک کو قید کرسکتا ہے لیکن ان کے آزادی کے تصور کو کبھی قید نہیں کرسکتا۔

یاسین ملک کی سزا کے خلاف دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کو کہیں کہ یاسین ملک کو بےبنیاد الزامات سے بری کرے، یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔