نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی لیبیا کے قائم مقام وزیرِ خارجہ الطاہر الباعور سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور تجارتی، تعلیمی و کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتِ حال، مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی صورتِ حال، علاقائی امن، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ ترقی پذیر ممالک پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے اثرات بھی زیرِ بحث آئے۔
لیبیا کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، تمام فریق علاقائی استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔