فتح کے بغیر واپسی کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان

May 26, 2022

فوٹوز بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کی کال واپس لیتے ہوئے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت دی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نیا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان کا اپنے کاروان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’فتح کے بغیر واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔‘

واضح رہے کہ آج صبح 7 بجے جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا، کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

یاد رہے کہ عمران خان کا قافلہ رات 11 بجے اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔