راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آج بحال ہوگی

May 26, 2022

فائل فوٹو

راولپنڈی اسلام آباد کےدرمیان میٹرو بس سروس 3 بجے بحال کر دی جائے گی۔

انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس دو روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کےباعث بند کی گئی تھی اور اسے آج بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے سبب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔