میزبانی، اداکاری اور گلوکاری کے بعد حرا مانی نے یوٹیوب پر اپنی نگاہیں جمالیں

May 27, 2022

فائل فوٹو

معروف اداکارہ حرا مانی کا ایک ورسٹائل کیریئر رہا ہے اور اب وہ یوٹیوب پر بھی اپنا چینل کھول رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’حرا مانی سرپرائزز دیتی رہتی ہیں۔‘

حرا مانی نے کہا کہ ’پہلے میں نے کامیڈی کی، پھر میزبانی کی اور اُس کے بعد رونے دھونے والی اداکاری کی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اس کے بعد، میں نے گلوکاری کی، پھر کانسرٹس کیے اور اب میں ایک اور سرپرائز دینے جا رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جو لوگ چاہتے ہیں کہ میں یوٹیوب پر آؤں تو اُن کے لیے خوشخبری ہے کہ میں ایک بہت بڑے سرپرائز کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کررہی ہوں۔‘

حرا مانی نے یہ بھی کہا کہ ’مداح اُن کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب بھی کریں۔‘