اسحاق ڈار کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نشستوں کا بل لانے کا اعلان

May 27, 2022

فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، اس حوالے سے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔