آرمی چیف کا کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

May 27, 2022

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم علی رضا سد پارہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (آمین)

اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ آج صبح انتقال کرگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔