وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی لگادی

May 28, 2022

فائل فوٹو

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر رواں سال سعودی عرب جانے پر پابندی لگادی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل کی گئی تین خواتین کو معاونین کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تین خواتین معاونین کو فہرست سے وزیر مذہبی امور کے احکامات پر نکالا گیا۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے 14 مئی کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔