بغیر تحقیق زبان بندی کرنے کا رواج عام ہے، سرمد کھوسٹ

May 29, 2022

پاکستان کے معروف ہدایتکار و اداکار سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کے کمنٹس میں بری باتوں کا تڑکہ ضرور ہوتا ہے، یہاں بغیر تحقیق زبان بندی کرنے کا رواج عام ہے۔

جیو نیوز کے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے سرمد کھوسٹ نے کہا کہ ایک تقریب میں منٹو کی جگہ میری تصویر لگی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ کفایت اور بچت ہے تو مڈل کلاس حرکت ہونی بھی چاہیے، کھانا ضائع ہونے سے بچانا بھی چاہیے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عمیر رانا کا کہنا تھا کہ ’’کملی‘‘ ایسی فلم ہے جو دوسرے ممالک میں بھی چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو رول ملتا ہے اس میں ڈھل جاتا ہوں۔ میں نے کہانی نہیں بلکہ سرمد کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر فلم سائن کی۔

عمیر رانا نے کہا کہ اکثر فینز میرے اور واسع چودھری میں فرق نہیں کر پاتے۔