آرمی چیف سے کمانڈر قطر ایئرفورس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

June 08, 2022

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر ایئرفورس میجر جنرل جاسم محمد احمد کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی مسلح افواج دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر قطر ایئرفورس نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔