پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق ان کے اہلخانہ نے بتا دیا

June 10, 2022

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق ان کے اہلخانہ نے بتا دیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔