افغانستان میں زلزلے کے بعد طالبان کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

June 24, 2022

کابل (جنگ نیوز)افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ طالبان نے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ تباہ کن زلزلے سے 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور بہت سے اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور وسائل کی کمی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور وسائل کی کمی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبان کے ایک سینیئر اہلکار عبدالقہار بلخی نے کہا کہ حکومت مالی طور پر لوگوں کی اس حد تک مدد کرنے سے قاصر ہے جتنی مقدار میں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں بین الاقوامی برادری سے امداد کرنے کی اپیل کی۔عبدالقہار بلخی کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ایجنسیاں، پڑوسی ممالک اور عالمی طاقتیں اس وقت مدد بھی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے کہاکہ اس امداد کو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک تباہ کن زلزلہ ہے جس کا تجربہ ملک نے گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں کیا تھا۔