خاموشی نے خبانے لیم کو دُنیا کا مقبول ترین ’ٹک ٹاکر‘ بنادیا

June 24, 2022

فائل فوٹو

خاموش ویڈیوز بنانے والے 22 سالہخبانے لیم دُنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار بن گئے۔

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’کھبے لامے‘ کے نام سے موجود اکاؤنٹ کو 143 ملین سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

’خبانے لیم‘ ٹک ٹاک پر بِنا آواز کے اشاروں میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں اور دُنیا بھر میں موجود صارفین اُن کی ویڈیوز کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 73 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2 اعشاریہ 3 بلین لائکس آچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا کے باعث بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں، جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی۔

خبانے لیمزندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے، خبانے ٹک ٹاک پر بِنا بولے مزاحیہ چہرے کے تاثرات کی وجہ سے ٹک ٹاک کی دنیا کی مشہور ترین شخصیت بنے۔

خبانے افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے لیکن بعد میں اُن کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی تھی۔