پانچواں ون ڈے: آسٹریلیا 4 وکٹ سے فتحیاب، سیریز سری لنکا کے نام

June 24, 2022

آسٹریلیا نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میچ میں 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.1 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، چیمکا کرونارتنے 75 اور کوشل مینڈس 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں آسٹریلیا نے161 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلیکس کیرے نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مارنوس لبوخا نے 31 اور مچل مارش نے 24 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین میچز جیت کر سری لنکا نے پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔