رینجرز نے ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

June 25, 2022

کراچی میں رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

رینجرز کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ محمد ارسلان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم کے دہشتگرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارسلان خان کو صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔