پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں برس ون ڈے سیریز کے امکانات ختم

June 25, 2022

پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں برس 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے امکانات ختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ونڈو دستیاب ہونے کے باوجود سیریز کو ممکن نہیں بنایا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس اپریل تکپاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل مصروفیت کے باعث سیریز ممکن نہیں، افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سیریز کے انعقاد کے لیے تینوں بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم 2 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم کرنے کے بعد نیوزی لینڈ جائے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔