ایشین گیمز میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال نے شکست کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔
ایم ایم اے کے سیمی فائنل میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا کو سنگاپور کی ہوئی ہون کے ہاتھوں شکست ہوئی، تاہم انہوں نے شکست ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ نہیں ملایا۔
60 کے جی کیٹیگری میں سوچیکا نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ریفری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا، جس پر بھارت نے فیصلہ چیلنج کیا تاہم ری ویو کے بعد بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔
700 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ایتھلیٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رولز کے مطابق مقابلہ برابر ہونے پر کم وزن والے ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔