عمران خان سیاسی طور پر صرف میڈیا پر زندہ ہیں، فیصل کنڈی

June 26, 2022

فوٹو: فائل

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی طور پر صرف میڈیا پر زندہ ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان اب میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔ جو سیاستدان میڈیا کا سامنا نہیں کرسکتا عام انتخابات میں عوام کا سامنا کیسے کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب ٹک ٹاک ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو نکالا، عمران خان تو کٹھ پتلی تھے۔

فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے سے جلسے کر رہے ہیں۔