اے این پی نے پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب کے نتائج مسترد کردیے

June 26, 2022

فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب کے نتائج مسترد کردیے۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کرے گی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے ساتھ موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج مختلف ہیں۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ سرکاری مشینری کے استعمال، راتوں رات فنڈز کے اجراء پر الیکشن کمیشن کیوں خاموش رہا؟