سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام اور بلدیاتی نظام ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے معلوم کی جانی چاہیے، اسمبلیاں اپنی ساکھ کھو چکیں، ان کی کوئی وقعت نہیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی نظام پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، سیاسی مافیا کو اپنے مفادات مقدم ہیں، عوام کی کوئی فکر نہیں۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف 6 ارب روپےکی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔