کوٹری اسٹیشن کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک سے گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، مال بردار ٹرین کراچی سے کوئلہ لے کر یوسف والا جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی کوٹری اسٹیشن کےقریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔