• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسماندہ علاقوں میں دانش اسکول بنارہے ہیں تاکہ وہاں کی قسمت بدلی جاسکے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانش اسکول پسماندہ علاقوں میں بنا رہے ہیں تاکہ ان کی قسمت بدلی جاسکے۔

احسن اقبال کی زیر صدارت دانش اسکول اتھارٹی کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اتھارٹی کی تنظیم نو، انسانی وسائل کی بہتری اور گورننس کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اجلاس میں دانش اسکولوں کی 5 سے 10 سالہ مالی پائیداری پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دانش اسکول کا ماڈل مکمل طور پر غریب طلبا و طالبات کو مفت تعلیم پر مبنی ہے، طلبا کو اسکول، ہاسٹل، کھانے اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں طلبا اور اساتذہ کے تناسب کے مطابق کی جائیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دانش اسکول پسماندہ علاقوں میں بنارہے ہیں تاکہ ان علاقوں کی قسمت بدلی جاسکے۔

قومی خبریں سے مزید