واٹر بورڈ، اجتماعی سودے کار یونین کیلئے ریفرنڈم 16 اگست کو ہوگا

June 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اجتماعی سودے کار یونین کے لئے ریفرنڈم 16 اگست کو ہوگا، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکٹریری اکرام خان اور دگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ غیر سیاسی یونین ہونے کے ناتے یونائیٹڈ ورکرز یونین سے ملازمین کو بڑی توقعات وابستہ ہیں، ملازمین اپنے اندر اتحاد یکجہتی کو قائم رکھیں۔