شوبز ستاروں کا ’پیپلز بس سروس‘ سے متعلق خصوصی پیغام

June 27, 2022

اسکرین گریب

شہرِ قائد میں آج سے شروع ہونے والی پیپلز بس سروس کے حوالے سے شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اس حوالے سےوزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اداکار فیصل قریشی اورمیکال ذوالفقار کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’آج سے کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہورہا ہے، اب خواری کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ پیپلز بس سروس سے جائیں‘۔

دوسری جانب اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ ’پیپلز بس سروس کے آغاز سے کراچی والوں کے لیے اب سفر آسان اور آرام دہ ہوگا‘۔

اداکار نے اس سروس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہکراچی کے کُل 139 بس اسٹاپ پر پیپلز بس سروس چلے گی، منصوبے کے تحت ایک رُوٹ ماڈل کالونی ٹاور کا آج افتتاح کیا جارہا ہے جبکہ چھ دیگر روٹس کا افتتاح ہر 15 دن بعد کیا جائے گا۔