مخالفین بتائیں کس نشست پر دھاندلی ہوئی ہے، خورشید شاہ

June 28, 2022

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف بتادیں کس کس نشست پر دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے جس حلقے پر انگلی رکھیں، دوبارہ پولنگ کرائیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ پولنگ میں بھی یہ ہی رزلٹ نکلا تو خود بتائیں الزام تراشی کی کیا سزا ہوگی؟

واضح رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے۔