امریکا، سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر فائرنگ، خاتون ہلاک

June 28, 2022

امریکی ریاست جارجیا کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کسٹمر نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر غصہ میں آکر ملازمین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ملازم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ تھا جس پر گاہک نے اپنا غصہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے ملازمین پر نکال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 26 سال جبکہ زخمی ہونے والی ملازمہ کی عمر 24 سال ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔