ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت ہے، آرمی چیف

June 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی سیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے ،کرتار پور راہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی عملی مثال ہے.

منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سکھ فوجی وفد نے ملاقات کی، 12 رکنی سکھ فوجی وفد کی قیادت سیلیاہاروے نےکی.

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کامکمل احترام کیا جاتا ہے.

پاکستان مذہبی آزادی اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے لاہور کا دورہ کر کے واہگہ بارڈرکی تقریب دیکھی ، لاہورقلعہ، علامہ اقبال کے مزار ، بادشاہی مسجداورمذہبی مقامات کا دورہ کیا، دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ سمیت دیگر مقامات بھی دیکھے۔