ملکی تاریخ میں FBR کی ٹیکس وصولی پہلی بار 6 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئی

June 29, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)ملک کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی6ہزار ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق گزشتہ ہفتےتک ایف بی آرکی ٹیکس وصولی 5 ہزار829 ارب تک تھی۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ہزار ارب روپے سے زائد محصولات جمع ہوئے، سال2021-22 کے لئے مقرر ابتدائی ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے گزشتہ ہفتے حاصل کیا تھا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں2 ہزار 205 ارب اکھٹے کئے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 773 ارب روپے اور کسٹمزڈیوٹی کی مد میں1007 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔